آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

قومی کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔

کینبرا میں پرائم منسٹرالیون کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے روز اسپنر نے 8 اوورز کے بعد دائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں آرام کیلئے بھیج دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابرار احمد کو ٹانگ میں تکلیف کے بعد ایم آر آئی اسکین کیلئے بھیج دیا گیا ہے، میڈیکل پینل کرکٹر کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کرےگا۔

مزید پڑھیں: چار روزہ میچ؛ پرائم منسٹر الیون کے بیٹرز نے پاکستانی بالنگ کو گھٹنے پر لاکھڑا کیا

ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ میں ابتک کل 27 اوورز کرائے ہیں، جس میں انہوں نے 80 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں: ’’نامور کھلاڑیوں کیساتھ جگہ چاہیے تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہوگی‘‘

واضح رہے کہ چار روزہ میچ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کیلئے پریکٹس میچ تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

The post آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں