البرٹا: کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک سائیکل سوار نے 130 کلومیٹر تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا سے تعلق رکھنے والے رابرٹ مرے نے 5 گھنٹے اور 37 منٹ تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلائی اور 130 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ریکارڈ اپنے نام کیا۔
رابرٹ مرے نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی کوشش سے قبل انہوں نے سائیکل کا ہینڈل استعمال کیے بغیر سائیکل چلانے کی خوب مشق کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقے سے سائیکل چلانا ان کے لیے زیادہ آرام دہ ہے۔ اس دوران وہ ٹیکسٹ کر سکتے ہیں، گانا بدل سکتے ہیں، بستے سے چیزیں نکال سکتے ہیں۔ اس صلاحیت کو وہ اپنی دوسری فطرت سمجھتے ہیں۔
رابرٹ مرے کی جانب سے کی گئی یہ کوشش کلگری کی الزائمرز سوسائٹی کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے کی گئی۔
The post طویل فاصلے تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلانے کا ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب