وارنر کا کیچ کیوں ڈراپ ہوا؟ عبداللہ شفیق نے بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ڈیوڈ وارنر کے کیچ چھوڑنے پر تبصرہ کردیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر عبداللہ شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ڈیوڈ وارنر کا اہم کیچ ڈراپ ہوا، اگر تھام لیتا تو آسٹریلیا کی اننگز جلدی سمٹ سکتی تھی۔

اوپنر نے کہا کہ کوئی بھی فیلڈر کیچ نہیں چھوڑنا چاہتا، میری غلطی تھی جس کو تسلیم کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہونے لگا

عبداللہ شفیق نے کہا کہ میلبرن ٹیسٹ جیتنے کیلئے ہر کھلاڑی کوشش کررہا ہے لیکن کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتیں، بابراعظم ایک بہترین بلےباز ہیں تاہم نیٹس میں جس طرح وہ پریکٹس کرتے ہیں، میدان پر نہیں کھیل پارہے۔ یقیناً وہ اسوقت فارم میں نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ؛ پاکستانی بالرز نے ناپسندیدہ ریکارڈ بنالیا، مگر کونسا؟

نوجوان کرکٹر نے آسٹریلوی کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیٹ کمنز کے اسپیل کا وہ آخری اوور تھا اگر کھیل جاتا تو آسٹریلیا پر پریشر بن سکتا تھا لیکن بدقسمتی سے گیند ہوا میں بلند ہوگئی۔

واضح رہے کہ عبداللہ شفیق نے کپتان شان مسعود کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کی شراکت میں 90 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی تاہم وہ پیٹ کمنز کا شکار بنے۔

The post وارنر کا کیچ کیوں ڈراپ ہوا؟ عبداللہ شفیق نے بتادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں