ٹی20 سیریز؛ قومی ٹیم کے کون سے کھلاڑی نیوزی لینڈ جائیں گے

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی کل آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔

12 جنوری سے شروع ہونے والی سیریز میں پہلی بار نو منتخب کپتان شاہین آفریدی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائیں گے، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، بابراعظم، محمد رضوان، عامر جمال اور وسیم جونئیر کیویز کیخلاف سیریز میں حصہ لیں گے۔

دورہ آسٹریلیا میں 0-3 سے شکست کا منہ دیکھنے والی ٹیم کے کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، سرفراز احمد، ساجد خان، میر حمزہ، سلمان آغا، حسن علی اور فہیم اشرف کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان، 3 وکٹ کیپر شامل

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

The post ٹی20 سیریز؛ قومی ٹیم کے کون سے کھلاڑی نیوزی لینڈ جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں