ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹاکرے کی پوسٹ! بھارتی فینز آگ بگولہ

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی پوسٹ پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ 2024 کے شیڈول سے قبل براڈ کاسٹر نے پوسٹ شیئر کی، جس کے بعد نئی بحث چھڑگئی۔ پوسٹ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی کو دکھایا گیا جبکہ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا نظر آئے جس پر بھارتی شائقین نے شدید تنقید کی۔

سابق کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے بھی اس سے حوالے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہاردک پانڈیا کی انجری انہیں میگا ایونٹ سے باہر کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: روہت شرما اور ہاردک پانڈیا میں کپتانی کی جنگ کا آغاز ہوگیا

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ میگا ایونٹ میں ہاردک پانڈیا بطور کپتان ٹیم کے ساتھ ہوں گے کیونکہ وہ فٹنس مسائل سے گزر رہے ہیں جبکہ افغانستان کیخلاف ٹی20 سیریز سے بھی باہر ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کا شیڈول جاری؛ نیویارک میں پاک-بھارت ٹاکرا ہوگا

آکاش چوپڑا نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ہندوستان کی قیادت روہت شرما کے سپرد ہی ہوگی۔

قبل ازیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 5 بار ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کی قیادت کیلئے بھی ہاردک پانڈیا اور روہت شرما میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تھا۔

The post ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹاکرے کی پوسٹ! بھارتی فینز آگ بگولہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں