ٹنڈولکر سمیت معروف بھارتی کرکٹرز رام مندر کی افتتاحی کی تقریب میں شرکت

نئی دہلی: بھارت کے سپر اسٹارز کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، انیل کمبلے، رویندر جڈیجہ اور متھالی راج  رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ایودھیا پہنچے جب کہ ویرات کوہلی، ہرمن پریت کور، اور روی چندرن اشون سمیت دیگر کھلاڑی بھی مدعو ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر، انیل کمبلے اور رویندر جڈیجہ نے ایودھیا پہنچ کر میڈیا سے گفتگو میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ میں شرکت ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

موجودہ بھارتی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ایک ایک کرکے ایودھیا پہنچ رہے ہیں۔ ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

بھارت کی بیڈ منٹن اسٹار شٹلر سائنا نہوال بھی ایودھیا پہنچ چکی ہیں جب کہ دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیا گیا رام مندر کا افتتاح آج وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، ہندو پیشواؤں اور مہمانوں کی موجودگی میں کریں گے۔

The post ٹنڈولکر سمیت معروف بھارتی کرکٹرز رام مندر کی افتتاحی کی تقریب میں شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں