ریونیو شیئرنگ کا معاملہ؛ کومیلا وکٹورینز نے بی پی ایل حصہ نہ لینے کی دھمکی دیدی

بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کی 4 بار کی فاتح ٹیم کومیلا وکٹورینز نے ریونیو شیئرنگ کے معاملات پر ایونٹ میں حصہ نہ لینے کی دھمکی دیدی۔

ایونٹ کے آغاز سے محض 3 روز قبل معروف فرنچائز کومیلا وکٹورینز کی اونر نفیسہ کمال کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی گورننگ باصی کیساتھ ٹورنامنٹ کے دوران کام رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔

سال 2019 میں ایک انٹرویو کے دوران کومیلا وکٹورینز کی مالک نفیسہ کمال نے بتایا تھا کہ ریونیو شیئرنگ ماڈل کو بی پی ایل میں آنا چاہیے لیکن 4 سال بعد اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں بدلا جبکہ 2022 میں گورننگ کونسل نے فرنچائزز کو کہا کہ ریونیو شیئرنگ میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات؛ شکیب الحسن نے کامیابی سمیٹ لی

انکا کہنا تھا کہ اگر ریونیو شیئرنگ کے معاملے پر اشتراک نہیں کیا گیا تو 100 فیصد ہم بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کا حصہ نہیں رہیں گے، ہمیں ٹکٹس رائٹ، میڈیا رائٹس اور گراؤنڈ رائٹس میں حصہ چاہیے۔

نفیسہ کمال نے مزید کہا کہ لیگ کے آغاز سے قبل کہا تھا کہ اتنی بڑی آبادی ہونے کے باوجود ہم نشریات میں پیچھے ہیں، بورڈ ہمیں کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کرتا۔

The post ریونیو شیئرنگ کا معاملہ؛ کومیلا وکٹورینز نے بی پی ایل حصہ نہ لینے کی دھمکی دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں