پی ایس ایل9؛ لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان پیدا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان لیگ اسپنر راشد خان کی کمر کے نچلے حصے کی سرجری کے بعد انکی آئندہ ماہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

افغان ٹیم کے ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ راشد کی انجری کو احتیاط سے سنبھالے گی جبکہ لیگ اسپنر اب بھارت میں شیڈول دیگر ٹی20 میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9 کا آغاز کب سے ہوگا؛ شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوگیا

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری کو ہوگا جبکہ پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں شیڈول ہے۔

The post پی ایس ایل9؛ لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں