پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منجمنٹ کمیٹی کا آج مقامی ہوٹل میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی زیر صدارت منعقد ہونا تھا، بورڈ کی ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اجلاس ملتوی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے قبل ازیں اختیارات محدود کر دیے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے انتخابات کا انعقاد اجلاس کا بنیادی ایجنڈا تھا، جس میں بورڈ آف گورنرز کے قیام اور مالیاتی بجٹ سمیت دیگر امور زیر بحث آنے تھے۔

اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ، پی ایس ایل 2024 اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کارکردگی سمیت دیگر چیزیں بھی زیر غور آنا تھی تاہم معاملات پر غور حکومتی اجازت سے مشروط تھا۔

مزید پڑھیں: احمد شہزاد کے معاملے پر بورڈ کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ

حکومت پاکستان نے پی سی بی کے آئی سی سی سمیت دیگر امور کی نگرانی کے سلسلے میں 4 ماہ کے لیے منجمنٹ کمیٹی بنائی ہے، 10 رکنی منجمنٹ کمیٹی کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیرعباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفیٰ رمدے اور ذوالفقار ملک پر مشتمل ہے،ذکا اشرف نے 6 جولائی کواپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا،کمیٹی کی توسیع شدہ مدت 4 فروری کو ختم ہورہی ہے۔

The post پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں