بھارت: سینیما ہال میں لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہوئے شہری کی ویڈیو وائرل

کرناٹکا: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو صارفین میں کافی مقبول ہورہی ہے جس میں ایک بھارتی شہری کو سینیما ہال میں بیٹھ کر لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو کو ایکس پر KP نامی صارف کی جانب سے شیئر کیا گیا جس نے سینیما ہال کے اندر لیپ ٹاپ پر کام کرنے والے ایک شخص کو اپنی چھوٹی سے ویڈیو میں دکھایا۔ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر کئی صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

واقعہ بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں پیش آیا جہاں ایک شہری سواگتھ اونکس تھیٹر میں بیٹھا ہوا ہے اور لیپ ٹاپ پر غالباً اپنے دفتر کا کام کررہا ہے۔


شیئر کیے جانے کے بعد سے اس کلپ کو پلیٹ فارم پر ایک ہزار سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ صارف نے لکھا کہ بنگلورو میں بہت سارے پارک اور باغات ہیں۔ وہ ان میں سے کسی جگہ بھی جا سکتا تھا اور ذہنی سکون کے ساتھ کام کر سکتا تھا لیکن اس کے بجائے اس نے ایک تھیٹر کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جب ایک خاتون کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون بنگلورو میں موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد کے پیچھے بیٹھی اپنے لیپ ٹاپ پر کام کر رہی تھیں۔

The post بھارت: سینیما ہال میں لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہوئے شہری کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں