افغانستان کو شکست دیکر بھارت نے پاکستان کو پیچھے کیسے چھوڑا؟

بھارت نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں کامیابی سمیٹ کر پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ روز بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغان ٹیم کو شکست دی، بھارتی ٹیم نے روہت شرما اور رنکو سنگھ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کے خلاف 4 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 212 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور کھیلا گیا، جس میں افغانستان نے ایک اوور میں 16 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے بھی سپر اوور میں 16 رنز اسکور کیے اور سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بھارت نے افغانستان کو سنسنی خیز ’’ڈبل سپر اوور‘‘ مقابلے میں شکست دیدی

سپر اوور ٹائی ہونے کے بعد دوبارہ سپر اوور کروایا گیا، جس میں اس بار بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 11 رنز بنائے جبکہ افغانستان ٹیم صرف ایک ہی رنز بناسکی اور یوں بھارت نے افغانستان کو ڈبل سپر اوور میں کامیابی سمیٹی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ ’ڈراپ ان‘ پچ پر ہوگا

اس میچ میں کامیابی ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جس نے 9 وائٹ واش سیریز جیتیں جبکہ پاکستان 8 وائٹ واش سیریز جیت چکا ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں 8، 8 ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قابض تھے تاہم اب بھارت نے پاکستان پر سبقت حاصل کرلی ہے۔

The post افغانستان کو شکست دیکر بھارت نے پاکستان کو پیچھے کیسے چھوڑا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں