روہت شرما نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے بھی آگے نکل گئے

افغانستان کے خلاف تیسرا ٹی20 میچ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ روز بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغان ٹیم کو شکست دی، بھارتی ٹیم نے روہت شرما اور رنکو سنگھ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کے خلاف 4 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 212 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور کھیلا گیا، جس میں افغانستان نے ایک اوور میں 16 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے بھی سپر اوور میں 16 رنز اسکور کیے اور سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان کو شکست دیکر بھارت نے پاکستان کو پیچھے کیسے چھوڑا؟

سپر اوور ٹائی ہونے کے بعد دوبارہ سپر اوور کروایا گیا، جس میں اس بار بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 11 رنز بنائے جبکہ افغانستان ٹیم صرف ایک ہی رنز بناسکی اور یوں بھارت نے افغانستان کو ڈبل سپر اوور میں کامیابی سمیٹی۔

مزید پڑھیں: بھارت نے افغانستان کو سنسنی خیز ’’ڈبل سپر اوور‘‘ مقابلے میں شکست دیدی

ٹیم کی اس جیت کے ساتھ روہت شرما بطور کپتان ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ فتوحات دلوانے والے کپتانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ ’ڈراپ ان‘ پچ پر ہوگا

مختصر ترین فارمیٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ جیتنے والوں کی فہرست میں 4 کپتان نمایاں ہیں جن میں افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ پہلے، روہت شرما 54 میچز میں 42 کامیابیوں کے ہمراہ دوسرے، قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 71 میچوں میں 42 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

فہرست میں چوتھے نمبر پر انگلش ٹیم کے سابق کپتان آئن مورگن ہیں جنکی قیادت میں 72 میچز میں 42 فتوحات انگلیںڈ کے نام رہیں۔

The post روہت شرما نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے بھی آگے نکل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں