پہلی ہی ٹیسٹ سیریز میں عامر جمال نے ریکارڈ بُک میں نام درج کروالیا

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے ڈیبیو ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کروالیا۔

سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوان آل راؤںڈر نے آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی پہلی ا ننگز میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چھکے اور 9 چوکے بھی لگائے۔

عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100+ رنز بنانے اور 10+ وکٹیں لینے والے محض تیسرے پاکستان کرکٹر بن گئے ہیں۔ نوجوان کرکٹر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50+ اسکور اور 5+ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی پلئیر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کروالیا

اس سے قبل قومی ٹیم کے دو سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ پہلا روز عامر جمال کے نام! پاکستان 313 رنز بناکر آل آؤٹ

واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان اوپنرز بری طرح ناکام ہوئے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر محمد رضوان، آغا سلمان اور آل راؤنڈر عامر جمال کی اننگز کے باعث گرین شرٹس پہلی اننگز میں 313 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

The post پہلی ہی ٹیسٹ سیریز میں عامر جمال نے ریکارڈ بُک میں نام درج کروالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں