ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے کیمرون گرین کی کووڈ کیساتھ شرکت

برسبین: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کھلاڑی کیمرون گرین نے کووڈ کے ساتھ شرکت کی ہے۔

برسبین میں جاری ٹیسٹ میچ میں کیمرون گرین کووڈ قوانین کے مطابق ٹیم کے ساتھ شریک ہیں تاہم وہ کھیل کے دوران دیگر کھلاڑیوں سے الگ رہتے ہیں۔

میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانے کے دوران بھی کیمرون گرین الگ کھڑے ہوئے جبکہ کسی بولر کی جانب سے وکٹ لینے پر جشن منانے کے لیے بھی آسٹریلوی کھلاڑی شامل نہیں ہوئے۔

کووڈ قوانین کے مطابق کیمرون گرین کو الگ تھلگ رہ کر ہی ٹیسٹ میچ کھیلنا ہوگا۔ میچ سے قبل، کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

The post ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے کیمرون گرین کی کووڈ کیساتھ شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں