ذکا اشرف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف نے اختیارات کے معاملے پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد انہوں نے تحریری طور پر اپنا استعفیٰ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو منظوری کیلیے بھیج دیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کے ذرائع نے بتایا کہ ذکا اشرف نے بے اختیار چئیرمین رہنے کے بجائے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور پھر تحریری طور پر اس سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے

واضح رہے کہ ایک روز قبل نگراں حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

 

The post ذکا اشرف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں