شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے پہنچ گئے

 لاہور: اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک کہاں ہیں؟ پتا چل گیا، شعیب ملک جمعہ کو بنگلہ دیش پہنچے  ہیں، وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فورچون باریسل کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج میرپور میں فور چون باریسل اور رنگ پور راییڈر کا میچ اس وقت جاری ہے اور شعیب ملک  باریسل کی پلینگ الیون کا حصہ ہیں جس کے کپتان تمیم اقبال ہیں۔

مشفیق الرحیم اور سویمیا سرکار بھی اسی ٹیم کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ میچ شروع ہونے سے پہلے انہوں نے باقاعدہ پلاننگ کے تحت ثنا کے ساتھ شادی کا سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا اور خود میچ میں مصروف ہوگئے۔

یہ پڑھیں : شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

 شعیب ملک کے اہل خانہ نے شادی کی تصدیق کی ہے تاہم نکاح میں کوئی بھی موجود نہ تھا، شعیب کی والدہ گزشتہ تین ماہ سےانگلینڈ میں ہیں، بھائَی عدیل ملک بھی وہاں ہیں ایک بہن سیالکوٹ میں ضرور ہے تاہم اسے بھی مدعو نہیں کیا گیا۔

The post شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں