شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے

قومی کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ ثناء جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے رنز اسکور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز پالیا۔

اس کے ساتھ ہی شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

The post شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں