شہری نے فیس بُک پر منفی کمنٹس کرنے والی خواتین پر مقدمہ دائر کردیا

شکاگو: امریکا میں ایک شہری نے درجنوں خواتین پر محض اس لیے مقدمہ دائر کردیا کیونکہ انہوں نے اُس کے فیس بُک اکاؤنٹ پر اس کیخلاف منفی کمنٹس کیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست الینوئے کے شہر الشکاگو کے 32 سالہ شہری نے 27 خواتین کے خلاف 75 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے کیونکہ انہوں نے فیس بک کے ڈیٹنگ گروپ پر اس کے بارے میں منفی تبصرے پوسٹ کیے تھے۔

نیکو ڈی ایمبروسیو نامی شہری کا دعویٰ ہے کہ کئی خواتین نے مل کر ان کی ساکھ کو داغدار کیا ہے کیونکہ انہوں نے بھوت جیسے القاب کے ساتھ ان کیخلاف فیس بُک ڈیٹنگ گروپ پر کئی منفی کمنٹس کیے جو دوسرے دیکھ سکتے تھے۔

کمنٹس میں خواتین نے ایمبروسیو کے بارے میں یہ بھی لکھا کہ یہ جن خواتین سے بھی ملتے ہیں بعد میں وہ ایک بھوت کی طرح ان کا پیچھا نہیں چھوڑتے۔

واضح رہے کہ فیس بُک کے مقبول ڈیٹنگ گروپ کا آغاز نیویارک میں ہوا تاہم رفتا رفتا یہ دوسرے بڑے شہروں میں بھی پھیل گیا۔ بنیادی طور پر اس گروپ میں خواتین اپنے تجربات مردوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں اور ڈیٹنگ سے متعلق خدشات کے بارے میں مشورہ طلب کرتی ہیں۔

The post شہری نے فیس بُک پر منفی کمنٹس کرنے والی خواتین پر مقدمہ دائر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں