شعیب ملک کی شادی میں خاندان کی عدم موجودگی کا دعویٰ، تصویر وائرل

  کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی سے متعلق یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ اس شادی پر دولہے کے خاندان نے شرکت نہیں کی تھی لیکن اب کرکٹر کے بھائی نے شادی کی تصویر جاری کردی ہے۔

شعیب ملک کے بھائی عدیل ملک نے کرکٹر اور ثنا جاوید کے ہمراہ لی گئی تصویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اُنہوں نے شادی میں شرکت کی تھی۔

عدیل ملک نے اپنے بھائی شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی اداکارہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “بھابھی! آپ کو ملک فیملی میں خوش آمدید، آپ دونوں خوش رہو، آمین”۔


View this post on Instagram

A post shared by Adeel Malik (@adeelmalik500)

اُنہوں نے پوسٹ کے علاوہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارکباد دی جس پر اس جوڑی نے عدیل ملک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

sana4

یاد رہے کہ شعیب ملک کے بہنوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹر کے اہلخانہ اُن کی اور ثانیہ مرزا کی طلاق پر ناراض ہیں اور اُن کی فیملی کے کسی بھی فرد نے اُن کی اور ثنا جاوید کی شادی میں شرکت نہیں کی۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کی دوسری شادی پر ردعمل

دوسری جانب شعیب ملک کی دوسری شادی کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی طلاق کی تصدیق بھی کردی تھی، اُن کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔

واضح رہے کہ ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

مزید پڑھیں: وسیم بادامی نے پہلے ہی ثانیہ مزرا کو شعیب اور ثنا کی دوستی سے آگاہ کردیا تھا؟

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

The post شعیب ملک کی شادی میں خاندان کی عدم موجودگی کا دعویٰ، تصویر وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں