ٹیسٹ رینکنگ؛ آسٹریلیا نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو پیچھے دھکیل کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جو دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

رینکنگ میں جنوبی افریقہ چوتھے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر بدستور برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن کا فلاپ شو، 7 وکٹیں جلد گنوادیں

دوسری جانب بولرز کی رینکنگ میں عامر جمال 17 ریٹنگ پوائنٹس کی لمبی چھلانگ لگا کر 57ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں شکست دیکر پہلی پوزیشن سمیٹی ہے جبکہ سڈنی ٹیسٹ کا فیصلہ بھی کل آنے کی توقع ہے۔

The post ٹیسٹ رینکنگ؛ آسٹریلیا نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں