بندر اپنے ’جیون ساتھی‘ کی تلاش میں وائلڈ لائف ریزرو سے بھاگ نکلا

وِکلو: حال ہی میں  آئرلینڈ کے وائلڈ لائف ریزرو سے ایک بندر مادہ کی تلاش میں فرار ہو گیا ہے۔

آئرلینڈ میں بندروں کی رکھوالی کے ذمہ دار ادارے (Rathdrum Monkey Sanctuary) کے مالک وِلی ہیفرنین نے بتایا کہ چارلی نامی بندر کو دوسرے مقام پر منتقل کیا جانا تھا تاہم وہ کشتی سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا۔

چارلی کی عمر 2 سال تھی جب اسے 20 سال قبل اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا کی ایک لیبارٹری سے لایا گیا۔ ولی نے بتایا کہ انہوں نے بندر کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس نے اپنے آس پاس موجود 60 سال سے زائد عمر کی مادہ بندروں کو ہراساں کرنا شروع کردیا تھا۔

ولی ہیفرنن نے مزید بتایا کہ چارلی ممکنہ طور پر کم عمر مادہ ساتھی کی تلاش میں ہے کیونکہ وہ اس آئرلینڈ کے شہر ’وِکلو‘ کے بارے میں پرجوش ہے کہ یہاں نوجوان مادہ بندر بہت ہیں۔

ولی ہیفرنن نے مقامی شکاریوں کو آگاہ کیا ہے کہ بندر درختوں میں چھپا ہو سکتا ہے جبکہ بندر کو گولی مارنے سے گریز کیا جائے۔ مزید برآں بندر انسانی رابطے کا عادی نہیں ہے اور اگر اس کے پاس جانے کی کوشش کی جائے تو وہ بھاگ جائے گا یا کاٹ بھی سکتا ہے۔

The post بندر اپنے ’جیون ساتھی‘ کی تلاش میں وائلڈ لائف ریزرو سے بھاگ نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں