ایک سال میں سب سے زیادہ انفرادی میراتھون  کے ریکارڈ کی کوشش

ٹورونٹو: کینیڈا کے ایک شخص نے سال 2023 میں 242 فری اسٹائل میراتھون میں دوڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔

ٹورونٹو سے تعلق رکھنے والے بین پوبجوئے (جو اپنے اس منصوبے کو ’میراتھون ارتھ چیلنج‘ کہتے ہیں) نے شمالی امریکا، جنوبی امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیاء کا سفر کیا اور ہر مقام پر 42.16 کلو میٹر کی دوڑ لگائی۔

اس منصوبے کے تحت انہوں نے ایک سال میں سب زیادہ میراتھون مکمل کرنے کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش میں 2023 میں کُل 242 انفرادی میراتھون مکمل کیں۔

یہ ریکارڈ فی الحال امریکا کے لیری میکون کے پاس ہے جنہوں نے 2012 میں 239 میراتھونز میں دوڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

بین پوبجوئے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی میراتھون کے تمام شواہد ادارے میں تصدیق کے لیے جمع کرا دیے ہیں۔

The post ایک سال میں سب سے زیادہ انفرادی میراتھون  کے ریکارڈ کی کوشش appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں