افریقی فٹبالر ساڈیو مانے نے اپنی 19 سالہ دوست سے شادی کرلی

افریقی ملک سینیگال کے اسٹار فٹبالر ساڈیو مانے نے اپنی دوست عائشہ تمبا سے شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیگال کے کپتان اور سعودی کلب النصر کے کھلاڑی ساڈیو مانے نے ڈاکار میں منعقدہ ایک نجی تقریب میں اپنی دوست عائشہ تمبا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اسٹار فٹبالر نے افریقہ کپ آف نیشنز کے آغاز سے محض 6 قبل شادی کی، فرائض سرانجام دینے سے قبل ساڈیو مانے نے آبائی شہر، بمبالی میں تعمیر کردہ ایک اسٹیڈیم بھی افتتاح کیا تھا۔

مزید پڑھیں: فٹبالر کو بوسہ دینے کا معاملہ؛ خاتون فٹبالر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 31 سالہ النصر اسٹرائیکر نے اپنی دوست عائشہ تمبا کو اس وقت دیکھا جب وہ 16 سال کی تھیں۔

مزید پڑھیں: ترک فٹبال کلب کے صدر نے ریفری کے منہ پر گھونسا جڑ دیا

نجی تقریب میں مانے کے اہلخانہ، دوستوں اور کچھ قریبی ساتھی فٹبالرز نے شرکت کی تھی۔

سال 2022 میں ایک تقریب کے دوران ساڈیو مانے کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سی لڑکیوں کو دیکھا ہے جو مجھ سے پوچھتی ہیں کہ میں نے شادی کیوں نہیں کی، لیکن افسوس کہ آپ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ جس عورت سے میں شادی کروں گا وہ سوشل نیٹ ورک پر نہیں ہوگی۔

The post افریقی فٹبالر ساڈیو مانے نے اپنی 19 سالہ دوست سے شادی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں