’’قومی ٹیم کیلئے چھٹے یا ساتویں نمبر پر کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں‘‘

جارح مزاج کرکٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ قومی کیلئے کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کیلئے تیار ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے جارح مزاج کرکٹر فخر زمان نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اگر مجھے ابتدائی پوزیشن پر فٹ نہیں دیکھتی تو اسکا مطلب یہ ہے کہ انہیں معلوم ہے میں نچلے نمبرز پر بیٹنگ کرکے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بطور پر اوپنر نہ کھیلنا اسے قربانی کے طور پر نہیں دیکھتا بلکہ خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ پلیئنگ الیون میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوسکا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز؛ اوپنرز سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

فخر زمان نے کہا کہ اگر بابر یا رضوان ون ڈاون پر آتے ہیں تو میں دو نیچے آ سکتا ہوں، مجھے چھٹے یا ساتویں نمبر پر کھیلنے میں کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی 2018 میں لاہور قلندرز کی فرنچائز جوائن کی تھی، اسکے بعد ہم نے ہر میچ کے ساتھ گروم ہوتے ہوئے دیکھا، مجھ سمیت کئی لوگوں نے کہا تھا کہ شاہین کپتانی نہیں کرسکے گا لیکن اس نے ہمیں غلط ثابت کیا جس کی خوشی ہے۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان پاکستان کی ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران جارح مزاج اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئی گیند کے ساتھ پریکٹس کی تھی، جس سے تاثر مل رہا تھا کہ سیریز کے دوران دونوں کرکٹرز ہی بیٹگ کا آغاز کریں گے جبکہ بابراعظم کو ون ڈاؤن اور فخر زمان کی چوتھی پوزیشن پر کھیلتے دکھائی دے سکتے ہیں۔

The post ’’قومی ٹیم کیلئے چھٹے یا ساتویں نمبر پر کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں