اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں بیل گھس گیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک برانچ میں بیل کے گھسنے سے افراتفری پھیل گئی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے اناؤ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ میں سردی سے پریشان ایک بیل گھس گیا۔ بیل کی بینک میں انٹری کا احساس ہوتے ہی افراتفری مچ گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیل کو عمارت سے باہر نکالا۔ بیل کی بینک میں کھڑے ہونے کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچپسپ تبصرے کیے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ بیل کو دیکھیں کتنے صبر کے ساتھ اپنی باری آنے کا انتظار کررہا ہے۔

The post اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں بیل گھس گیا، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں