جرسی: فرانس اور برطانیہ کے درمیان موجود علاقے جرسی میں ایک قلعے کی بحالی کے کام کے دوران بوتل میں بند جیمز بونڈ کا پیغام 58 سال بعد مل گیا۔
بحالی کا کام کرنے والے ادارے جرسی ہیریٹیج نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ الزبتھ قلعے کی پہلی منزل پر موجود آفیسرز کوارٹرز میں مزدوروں نے بند آتش دان کھولا جہاں انہیں یہ پوشیدہ پیغام بوتل میں ملا۔
بوتل میں بند رقعہ 26 فروری 1966 کو لکھا گیا تھا جس پر ’007 جیمز بونڈ۔ 26 فروری 1966۔ سیکریٹ ایجنٹ۔ ڈونٹ ٹیل اینی بڈی‘ (کسی کو بتانا نہیں) درج تھا۔
View this post on Instagram
رقعے کے دوسرے پہلو پر ایک نام ’ای اے بلیمپیڈ‘ درک تھا جو ممکنہ طور پر جرسی کے ایک فنکار ایڈمنڈ بلیمپیڈ کی جانب اشارہ تھا جن کی موت اگست 1966 میں واقع ہوئی تھی۔
یہ نوٹ جیمز بونڈ سیریز کی فلم تھنڈر بال کی ریلیز کے تقریباً دو ماہ بعد لکھا گیا تھا جس میں شان کونری نے جیمز بونڈ کا کردار ادا کیا تھا۔
بوتل میں ہفتہ وار اخبار ری ویل کے 23 فروری 1966 کے ایڈیشن کے صفحات (صفحہ نمبر 15 تا 18) بھی پائے گئے۔
The post 58 سال بعد جیمز بونڈ کا بوتل میں بند پیغام مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب