بھارت؛ 2 چہروں اور 4 ٹانگوں، بازوؤں کے حامل بچے کی پیدائش

 ممبئی:  بھارت میں چار بازو، چار ٹانگوں اور دو چہروں  کے ساتھ پیدا ہونے والا بچہ پیدائش کے کچھ وقت بعد ہی انتقال کرگیا۔

رواں ہفتے بچے 38 سالہ کی ماں، راما دیوی کو اس وقت دیہی اسپتال لے جایا گیا جب اسے درد کی تکلیف شروع ہوئی۔ تاہم اسپتال کے عملے اور گاؤں والے پیدا ہونے والے بچے کو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بچہ کسی دوسرے جسم کے ساتھ جُڑ کر پیدا ہوا تھا جو پوری طرح سے نشوونما بھی نہیں پاسکا تھا۔

بچہ دو چہروں، چار ٹانگوں اور بازوؤں کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ بچے کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ جیسے بچے کے سینے سے نامکمل ٹانگیں اور بازو باہر نکل رہے تھے۔ بچے کی پیدائش کے پانچ گھنٹے بعد ہی موت ہو گئی۔

یہ حالت اتنی نایاب ہے کہ ڈاکٹروں کے پاس اس حالت کا کوئی اصطلاحی نام نہیں ہے۔

The post بھارت؛ 2 چہروں اور 4 ٹانگوں، بازوؤں کے حامل بچے کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں