پیاز کھانا پکانے کیلئے ایک اہم سبزی ہے لیکن یہ ان سبزیوں میں سے ایک ہے جو آسانی سے سڑ سکتی ہیں۔ تاہم اگر آپ اسے ذخیرہ کرنے کے ٹھیک طریقے پر عمل کریں تو آپ پیاز کو چھ ماہ تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
یوٹیوبر جیری جیمز اسٹون نے پیاز کو سڑنے یا نرم ہوئے بغیر ذخیرہ کرنے کے لیے اپنی اہم تجاویز شیئر کیں اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں ٹھنڈے درجہ حرارت میں ذخیرہ کرنا بند کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتانے جارہا ہوں کہ آپ پیاز کو کیسے صحیح طریقے سے ذخیرہ کرسکتے ہیں، اگر آپ اس پر عمل کریں گے تو آپ پیاز کو چھ ماہ تک ذخیرہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پیاز کو فریج میں بالکل مت رکھیں، یہ پہلی چیز ہے۔ انہیں کبھی بھی فریج میں نہ رکھیں۔ اگر آپ نے ایسا کیا تو وہ سڑ جائیں گی یا نرم پڑجائیں گی۔
دوسرا یہ کہ پیاز کمرے کے نارمل درجہ حرارت میں رکھیں۔ اگر ٹھنڈے ماحول میں رکھیں گے ان کی تمام نمی ختم ہوجائے گی یعنی وہ جلد سوکھ جائیں گی۔ انہیں خشک جگہ پر رکھیں جہاں ہوا کا گزر ہو۔
مزید برآں انہیں انہیں لہسن کے ساتھ رکھیں کیونکہ دونوں سبزیاں ایک ہی ماحول کی ہیں۔ اور اگر وہ ایک پلاسٹک تھیلی میں ہیں تو انہیں تھیلی سے باہر نکال کر رکھیں۔
The post اکثر لوگ پیاز کو غلط طریقے سے ذخیرہ کرتے ہیں، یوٹیوبر کی تجاویز appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب