سوریا کمار نے رینکو سنگھ سے بھی اوورز کروا ڈالا، میچ بھی جیت لیا

سری لنکا کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں بھی سپر اوور پر کامیابی سمیٹ کر بھارت میزبان کو کلین سوئپ کردیا۔

پالیکیلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی اوپننگ جوڑی نے 58 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پاتھم نسانکا 26، کشال مینڈس 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ابتدائی تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بیٹر جم کر نہ کھیل سکا اور باقی پوری ٹیم ملکر اسکور میں صرف 9 رنز کا اضافہ کرسکی۔ سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بناسکی۔

میچ برابر ہونے پر سپر اوور کرایا گیا جس میں سری لنکا 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 2 رنز بناسکا۔

مزید پڑھیں: تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی

اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے محمد سراج اور واشنگٹن سندر کی موجودگی سپر اوور رینکو سنگھ سے کروایا اور انہوں نے محض 2 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔

اس میچ میں کامیابی کیلئے بھارت کو محض 3 رنز کا ہدف ملا اور سوریا کمار نے پہلی گیند پر چوکا لگاکر میچ جتوادیا، میچ میں کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی ایک اوور میں 5 رنز دیکر 2 وکٹیں لیں۔

کھیل کے اختتام پر پریزنٹیشن گفتگو کے دوران کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ مجھے معلوم ہے مشکل فیصلہ تھا لیکن بائیں ہاتھ کا بلےباز کھیل رہا تھا اسی لیے رینکو سنگھ کو بال دی اور انہوں نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

The post سوریا کمار نے رینکو سنگھ سے بھی اوورز کروا ڈالا، میچ بھی جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں