رویندرا جڈیجا کے ون ڈے کیرئیر پر بریک لگنے کا امکان! بی سی سی آئی کا عندیہ

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کے ون ڈے کیرئیر پر جلد بریک لگنے کا عندیہ دیدیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نئے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 سے قبل نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں جس کے باعث جڈیجا کا ون ڈے کیرئیر اختتام پذیر ہوسکتا ہے۔

چیمپئینز ٹرافی 2025 سے قبل بھارتی ٹیم محض 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جس میں تین میچز سری لنکا کیخلاف سیریز میں شامل ہے، جس میں سلیکٹرز اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر سیریز کا خواہاں

دوسری جانب سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے رویندرا جڈیجا کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: “بال ٹیمپرنگ؛ چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آیا تو بتاؤں گا کیسے ریورس سوئنگ ہوتا ہے”

بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے میں آل راؤنڈر کی جگہ مشکل ہے تاہم ریڈ بال فارمیٹ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں وہ اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: “چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی بورڈ حکومتی انکار کا تحریری ثبوت فراہم کرے”

سال 2019 ون ڈے ورلڈکپ کے بعد سے جڈیجا نے 40 کی اوسط اور 84 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلے سے 644 رنز بنائے ہیں جبکہ بالنگ کے دوران 37 کی اوسط سے 44 وکٹیں اور 4.9 اکانومی رہی۔

حکام کا کہنا ہے جڈیجا کی کارکردگی میں کوئی برائی نہیں، البتہ مینجمنٹ دوسرے آپشنز کو موقع دینا چاہتی ہے تاکہ مستقبل کیلئے ٹیم تشکیل دی جاسکے۔

The post رویندرا جڈیجا کے ون ڈے کیرئیر پر بریک لگنے کا امکان! بی سی سی آئی کا عندیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں