نسیم شاہ کے بیان پر کامران اکمل نے سوال اٹھادیا

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نسیم شاہ کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈ کاسٹ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کیرئیر کے مشکل دور سے گزرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری واپسی اچھی نہیں تھی، اچھی کرکٹ کا مظاہرہ نہیں کرسکا، بطور ٹیم اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔

نسیم شاہ کے تبصرے پر کامران اکمل نے سوال اٹھایا کہ کیا ٹیم پہلے اتحاد کے ساتھ کھیلتی تھی؟ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس طرح کے بیانات عام طور پر اس وقت سامنے آتے ہیں جب ٹیم کے اندر بنیادی مسائل ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

کامران اکمل نے کہا کہ نسیم شاہ کے الفاظ کافی پریشان کن ہیں لیکن کئی مرتبہ ایک فتح ٹیم کو متحد کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ پاکستان کو بنگلادیش کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر سیریز 0-2 سے جیتنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: ابرار احمد، کامران غلام بنگلادیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ لائن کو اتنا آسان نہ لے ہمیں محنت کرنا پڑے گی کیونکہ ماضی میں پاکستان نے اچھی کرکٹ کو مظاہرہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز؛ قومی ٹیم کے کون سے کرکٹرز کے پاس ریکارڈ بنانے کا موقع ہے؟

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوگا، جس کا پہلا میچ 21 اگست کو راولپنڈی اور دوسرا 30 اگست کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

The post نسیم شاہ کے بیان پر کامران اکمل نے سوال اٹھادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں