بٹلر سے اختلافات؛ فلنٹوف کوچنگ اسٹاف کا حصہ نہیں رہیں گے

انگلینڈ کے سابق کرکٹر اینڈریو فلنٹوف موجودہ کپتان جوز بٹلر سے اختلافات کے باعث آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں کوچنگ اسٹاف کا حصہ نہیں ہوں گے۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے مارکس ٹریسکوتھک کو ٹیم کا مکمل کنٹرول دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلنٹوف گزشتہ برس انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے ساتھ کوچنگ کیرئیر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں بطور اسسٹنٹ کوچ خدمات بھی سرانجام دی تھیں۔

مزید پڑھیں: انگلش ٹیم کی کوچنگ؛ سنگاکارا، ٹریسکوتھک، فلنٹوف مضبوط دعویدار

قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ سابق کرکٹر اینڈریو فلنٹوف موجودہ کپتان جوز بٹلر کے درمیان ٹی20 ورلڈکپ میں کچھ اختلافات پیدا ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں انگلینڈ کے مستقل ہیڈکوچ کیلئے زیر غور نہیں لایا گیا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کا دورہ پاکستان؛ برطانوی ٹی وی چینلز کے بلیک آؤٹ کا خدشہ

حال ہی میں فلنٹوف نے بطور کوچ شامل کرنے پر انگلش بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا، میں بچپن میں صرف اتنا ہی کرنا چاہتا تھا اور مجھے اپنے خواب کو جینے کا موقع ملا۔ میں یہاں واپس آکر بہت خوش قسمت محسوس کرتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ لڑکے کھیل کو پسند کریں۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ برطانیہ میں میچز کیسے دیکھائیں، بورڈ پریشان

انہوں نے کہا کہ جب آپ کیرئیر ختم کرنے کے بعد پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں اور یہ اتنی تیزی سے گزر جاتا ہے، لیکن آپ صرف اس وقت کو محسوس کرسکتے ہیں۔

The post بٹلر سے اختلافات؛ فلنٹوف کوچنگ اسٹاف کا حصہ نہیں رہیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں