تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی خواہش ظاہر کردی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) میں صدر نظم الحسن سمیت اعلیٰ عہدیداروں کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سابق کپتان و اوپنر تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی خواہش ظاہر کردی۔

ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران سابق کپتان و اوپنر تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ممکنہ واپسی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ وہ مزید 2، 3 سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

اس موقع پر نومنتخب صدر فاروق احمد نے سابق کپتان تمیم اقبال کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاید ون ڈے اب ان کا بہترین فارمیٹ ہے، میرے خیال میں تمیم آپ کو بہتر بتا سکتے ہیں کہ آیا وہ طویل فارمیٹ کھیل سکتے ہیں یا نہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ میں شریک آل راؤنڈر شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی مداخلت کے بعد اپنی ریٹائرمںٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا تاہم ستمبر 2023 سے بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق کرکٹر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ منتخب

بنگلادیش کے سب سے کامیاب ون ڈے بلے باز تمیم اقبال نے 243 میچوں میں 36.62 کی اوسط سے 8,357 رنز بنائے جس میں 14 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن اپنے عہدے سے مستعفیٰ

ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 70 میچوں میں 10 سنچریوں اور 31 نصف سنچریوں کے ساتھ 5,134 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹی20 انٹرنیشنل کیرئیر میں 78 میچوں میں 1,758 رنز، سات نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

The post تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی خواہش ظاہر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں