پاسپورٹ کا مسئلہ؛ باکسر محمد وسیم نئی مشکل میں پھنس گئے

ڈنمارک ایمبیسی سے محمد وسیم کا پاسپورٹ نہ ملنے کے باعث مالٹا میں ہونیوالی فائٹ میں پاکستانی باکسر کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈنمارک کے ویزے کیلئے 22 جولائی کو پاسپورٹ جمع کرایا تھا، جو انہیں تاحال واپس نہیں لوٹایا گیا۔

محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ مالٹا میں شیڈول ہے لیکن اب تک انہیں ڈنمارک ایمبیسی سے پاسپورٹ نہیں ملا ہے اور فائٹ کی تیاریوں کے سلسلے تربیتی کیمپ میں مشکلات درپیش آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز جیت لیے

پاکستانی باکسر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ مجھے ایمبیسی سے پاسپورٹ واپس دلوانے میں مدد کی جائے تاکہ مالٹا میں 4 اکتوبر میں شیڈولڈ فائٹ کی تیاری کرسکوں۔

محمد وسیم نے لکھا کہ 4 اکتوبر کو عالمی ٹائٹل کیلئے فائٹ ہے اور میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے۔

1

The post پاسپورٹ کا مسئلہ؛ باکسر محمد وسیم نئی مشکل میں پھنس گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں