گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 63 رنز سے شکست دے دی۔
سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 340 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 309 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 274 رنز کاہدف دیا۔
مزید پڑھیں: گال ٹیسٹ میچ 5 کے بجائے 6 روز تک کھیلا جائے گا، مگر کیوں؟
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میچ کے پانچویں روز 211 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
پراباتھ جے سوریا کو دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دو میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 ستمبر سے شروع ہوگا۔
The post گال ٹیسٹ: سری لنکا کی نیوزی لینڈ کو 63 رنز سے شکست appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل