افغان کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ نوئیڈا اسٹیڈیم سے زیادہ اچھی سہولیات افغان اسٹیڈیمز میں ہیں۔
بھارتی نیوز ایجنسی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے افغان بورڈ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نوئیڈا اسٹیڈیم کی سہولیات برسوں سے نہیں بدلی ہیں، درحقیقت، اس وقت افغانستان کے اسٹیڈیم اس مقام سے زیادہ بہتر خدمات پیش کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ مجھ سے یقین کریں یا نہیں لیکن افغان اسٹیڈیمز میں زیادہ بہتر سہولیات موجود ہیں، پچھلے کچھ عرصے میں وہاں ڈولپمنٹ ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی بورڈ کی دھمکی یا کچھ اور؟ تنقید اگلے روز افغان بورڈ کا نیا بیان
عہدیدار نے مزید دعویٰ کیا کہ میچ کی میزبانی لکھنؤ یا دہرادون میں کرنا چاہتے تھے تاہم بھارتی بورڈ نے ہماری درخواست کو ٹھکرادیا اور پھر کوئی آپشن نہیں بچا تھا۔
مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف بھارت میں میزبانی؛ افغان ٹیم کے گلے پڑ گئی
انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا انتخاب لکھنؤ اسٹیڈیم تھا اور دوسرا دہرادون تھا، ہمیں بتایا گیا تھا کہ دونوں ریاستیں اپنی اپنی ٹی 20 لیگز کی میزبانی کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: نوئیڈا اسٹیڈیم؛ پنکھوں سے آؤٹ فیلڈ سکھائی جانے لگی
افغان بورڈ کے عہدیدار نے کہا کہ افغانستان کی خوش قسمتی ہوگی اگر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اگلے تین روز کھیل کی میزبانی کرے تاہم متوقع بارشوں کی وجہ سے ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔
The post “نوئیڈا میں میزبانی نہیں چاہتے تھے، بھارتی بورڈ نے ہماری درخواست ٹھکرائی” appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل