نوئیڈا اسٹیڈیم؛ پنکھوں سے آؤٹ فیلڈ سکھائی جانے لگی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2017 میں پابندی لگائے گئے اسٹیڈیم کی گیلی آؤٹ فیلڈ کو سکھانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ فکسنگ کے باعث 20107 مین پابندی کا سامنا کرنیوالے اسٹیڈیم میں بھارت نے افغانستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف واحد انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا ٹاسک دیا۔

9 ستمبر کو شیڈول نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ٹیسٹ میچ سے قبل ہلکی بارش کے بعد اسٹیڈیم نہ سُکھنے کی وجہ سے پہلا روز گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا جبکہ دوسرے روز بھی دوسرے سیشن تک ٹاس بھی ممکن نہ ہوا۔

مزید پڑھیں: راشد خان ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے افغان ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، مگر کیوں؟

کھیل کے دوسرے روز آؤٹ فیلڈ سکھانے کے نئے طریقوں نے فینز کو حیران کردیا، گراؤنڈ اسٹاف نے میدان میں گیلے پیچز نکال لیے اور پھر خشک کرنے کیلئے پنکھوں کا استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف بھارت میں میزبانی؛ افغان ٹیم کے گلے پڑ گئی

20-25 لوگوں کو گراؤنڈ کو خشک کرنے کا ٹاسک دیا گیا جس میں 15 آؤٹ سورس ورکرز بھی شامل تھے تاہم اسکے باوجود ٹاس نہ ہوسکا۔

Image

دوسری جانب افغان کرکٹ ٹیم کے آفیشل نے غیرمناسب وینیو دینے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گیلی آؤٹ فیلڈ سکھانے پر مداحوں نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بورڈ اہلکار نے کہا کہ وہ اس اسٹیڈیم میں کبھی واپس نہیں آئیں گے، ہمیں اس اسٹیڈیم میں شدید مشکلات ہیں۔ یقین دہانی کے باوجود کوئی مناسب حل نہیں نکالا گیا۔

Image

Chaos in Greater Noida! Ground staff digs up wet patch, covers rented from tent house as wait for historic AFG vs NZ Test continues

The post نوئیڈا اسٹیڈیم؛ پنکھوں سے آؤٹ فیلڈ سکھائی جانے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں