سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ سلیمہ امتیاز کو آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد ہونے کے بعد پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

اس نامزدگی کے بعد وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کرسکیں گی۔

سلیمہ امتیاز جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ٹی20 ہوم سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام؛ مینٹور بنانے پر کڑی تنقید

اس موقع پر سلیمہ امتیاز کا کہنا ہے کہ یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی کا موقع ہے، میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکرگزار ہوں،

مجھے امید ہے اس نامزدگی سے دیگر خواتین کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی۔

The post سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں