چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کیلئے بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان کردیا۔

فیصل آباد میں کھیلے جارہے چیمپئینز ون ڈے کپ کیلئے نئی پلیئنگ کنڈیشنز کا مقصد ایونٹ کو سنسنی خیز بنانا اور شائقین کرکٹ کی دلچپسی کو برقرار رکھنا ہے۔

ترمیم شدہ بونس پوائنٹس اب وکٹوں یا رنز کے مارجن کے بجائے نیٹ ریٹ کی بنیاد پر ٹیموں کو دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ون ڈے کپ میں شریک قومی کرکٹرز میچ فیس سے لاعلم

ایک رن فی اوور کے رن ریٹ پر 1 بونس پوائنٹ۔

دو رنز فی اوور کے رن ریٹ پر 2 بونس پوائنٹس۔

فی اوور تین رنز کے رن ریٹ پر 3 بونس پوائنٹس۔

ترجمان پی سی بی کا اپنے وضاحتی بیان میں کہنا ہے کہ یہ تبدیلی میچز اور ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے بنانے کیلئے عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ؛ اسکواڈز اور کپتانوں کا اعلان ہوگیا

مزید برآں، نئی شرائط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی میچ اننگز مکمل کیے بغیر ختم یا منسوخ ہوجاتا ہے تو کسی بھی ٹیم کو کوئی پوائنٹ نہیں دیا جائے گا۔

ٹیمیں درج ذیل شرائط کے تحت بونس پوائنٹس بھی حاصل کرسکتی ہیں

ایک اننگز میں 350 رنز بنانے پر 1 بونس پوائنٹ۔

375 رنز تک پہنچنے کیلئے 2 بونس پوائنٹس۔

پہلے پاور پلے کے دوران 3 وکٹیں لینے یا 80 رنز بنانے پر ایک بونس پوائنٹ۔

The post چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں