ویمنز ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز سے قبل بڑا دھچکا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل ویمنز ٹیم کی پلئیرز کو بڑا دھچکا دیدیا۔

جنوبی افریقا کیخلاف تین میچز کی ہوم ٹی20 سیریز سے قبل بورڈ نے ویمنز کرکٹر کو دھچکا دیا اور قومی تربیتی کیمپوں میں شرکت کرنے والی کرکٹرز کے یومیہ الاؤنسز بند کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے پلئیرز میں مایوسی پھیل گئی۔

بورڈ کی جانب سے سیریز سے محض ایک روز قبل کیے گئے اس فیصلے سے ویمن کرکٹرز کی کارکردگی پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی

پی سی بی کے عہدیدار نے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو روزانہ الاؤنس نہیں دیا جا رہا ہے کیونکہ بورڈ اب انہیں رہائش اور دن میں تین وقت کا کھانا فراہم کر رہا ہے۔

دوسری جانب دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی مینز ٹیم کے کھلاڑیوں کو رہائش اور یومیہ الاؤنس کے ساتھ روزانہ 2 وقت کا کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی ٹور کیلئے پی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ

سابق کرکٹر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چند لاکھ روپے سے پی سی بی کو کیا فرق پڑے گا سوائے عدم اطمینان بڑھانے کے! سمجھ نہیں آیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف 17 ستمبر سے سیریز شروع ہونے کے بعد خواتین کرکٹرز کو یومیہ الاؤنس ملے گا۔

The post ویمنز ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز سے قبل بڑا دھچکا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں