ٹینس اسٹار اعصام الحق ٹاٸیفاٸیڈ کا شکار، ڈیوس کپ ٹاٸی میں شرکت مشکل

 لاہور: ٹینس اسٹار اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق ٹاٸیفاٸیڈ کا شکار ہوگٸےہیں۔

ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلٸے پاکستان ڈیوس کپ ٹیم ہفتہ کواسلام آباد سے  بارباڈوس روانہ ہوٸی جہاں وہ 14 ستمبر کو میزبان حریف کیخلاف ڈیوس کپ ٹاٸی میں مدمقابل ہوگی۔ ٹیم کیساتھ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کو بطور پلیٸر ساتھ جانا تھا لیکن ٹاٸیفاٸیڈ کا شکار ہونے کے باعث وہ ٹیم کے ساتھ  روانہ نہ ہوسکے۔ ان کے ڈیوس کپ ٹاٸی میں شرکت کے امکانات کم ہو گٸے ہیں۔

بارباڈوس روانہ ہونے والی 8 رکنی پاکستانی ٹیم میں 3 آفیشلز بھی شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم میں عقیل خان، محمد شعیب، یوسف خلیل اور احمد  قریشی  شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں حمید الحق (کپتان)، محمد خالد (کوچ)، سیکرٹری پی ٹی ایف کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل  (منیجر سیکرٹری) اور محمد شاہد (فزیو) شامل ہیں۔

The post ٹینس اسٹار اعصام الحق ٹاٸیفاٸیڈ کا شکار، ڈیوس کپ ٹاٸی میں شرکت مشکل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں