شوہر کی نہ نہانے کی عادت نے بیوی کو طلاق لینے پر مجبور کردیا

اتر پردیش: ایک بھارتی خاتون نے اپنے شوہر کے صاف ستھرا نہ رہنے پر اس کیخلاف عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کردی

یہ واقعہ اتر پردیش کے آگرہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم خاتون نے شادی کے 40 دن بعد ہی طلاق کی درخواست دائر کردی۔

خاتون نے ایسے شوہر کے ساتھ رہنے کو ناپسند کیا جو بنیادی صفائی تک کو بھی ترجیح نہیں دیتا تھا جس کی وجہ سے وہ نہاتا نہیں تھا اور جسم میں بدبو آتی تھی۔

خاتون اپنے تحفظات لے کر فیملی کونسلنگ سینٹر بھی گئی تھیں۔ حکام کی طرف سے کی گئی انکوائری کے دوران ان کے شوہر نے اعتراف کیا کہ وہ عام طور پر مہینے میں صرف ایک یا دو بار نہاتے ہیں۔

شوہر نے مزید بتایا کہ وہ کبھی کبھی گنگا جل کا بھی استعمال کرتے ہیں، یعنی ہفتے میں ایک بار گنگا کے پانی میں ڈبکی لگاتے ہیں۔

The post شوہر کی نہ نہانے کی عادت نے بیوی کو طلاق لینے پر مجبور کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں