اولی اسٹون نے شادی کے محض چوتھے روز ٹیم کو جوائن کرلیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اولی اسٹون نے شادی کے چوتھے روز ہی ملتان میں ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا۔

پاکستان کیخلاف سیریز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنی شادی کے باعث انگلش فاسٹ بولر چھٹیاں لے کر انگلینڈ روانہ ہوگئے تھے۔

اولی اسٹون نے جیسیکا نامی لڑکی سے شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیو کرکٹر سمیت فوٹوگرافرز نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

مزید پڑھیں: انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون شادی کیلیے ٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ

انگلش فاسٹ بولر پاکستان کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے جس کیلئے انہوں نے ٹیم کو ملتان میں جوائن کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔


View this post on Instagram

A post shared by James Avery (@javeryfilms)

The post اولی اسٹون نے شادی کے محض چوتھے روز ٹیم کو جوائن کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں