MrJazsohanisharma

کوہلی کے ہمشکل سندھ ویرات نے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا

سائنس

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے “سندھی ہمشکل” کی ویڈیو نے مداحوں حیرت زدہ کردیا۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ‘سندھی ویرات’ کے نام سے مشہور بھارتی کرکٹر کے ہمشکل کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

ویڈیو بنانے والے لڑکے کو اسکے دوستوں نے پیار سے ‘سندھی ویرات’ کا نام دیا کیونکہ وہ حیران کن طور پر بھارتی کرکٹر سے مماثلت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی بھی بنگلادیش میں حسینہ واجد مظاہروں میں شریک، ویڈیو وائرل

سندھی ویرات کو سوشل میڈیا پر زیادہ مقبولیت تو نہیں ملی تاہم انکی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔

قبل ازیں بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کیخلاف پُرتشدد مظاہروں میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہمشکل کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں تھی۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی پر مقدمہ؛ نئی مصیبت میں پھنس گئے

ویرات کوہلی کے ہم شکل ایک شخص کو بنگلادیشی نوجوانوں نے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے جبکہ اس شخص نے انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجز بنگلورو کی کیپ پہنی ہوئی ہے۔

Watch on TikTok

Watch on TikTok

Watch on TikTok

The post کوہلی کے ہمشکل سندھ ویرات نے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی