قومی ویمنز فٹبال ٹیم کو ساف چیمپٗن شپ کیلئے این او سی جاری

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے فٹبال نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے این او سی کا طریقہ کار فالو نہ کرنے کے باوجود وسیع تر ملکی مفاد میں قومی ویمنز فٹبال ٹیم کو ساف چیمپٗن شپ کیلئے این او سی جاری کردیا۔

قومی ویمن ٹیم آج اسلام آباد سے کھٹمنڈو کی اڑان بھرے گی، دستے میں 24 کھلاڑیوں کے ساتھ 8 آفیشلز شامل ہیں۔

ساف ویمنز فٹبال چیمپٗن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی، جس میں قومی ٹیم پہلا میچ بھارت کے خلاف 17 اکتوبر کو کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: ساف چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی ٹریننگ جاری

دوسری جانب پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تمام فیڈریشنز پر واضح کر رکھا ہے کہ وہ بیرون ملک جانے کیلئے بروقت این او سی کے لیے رجوع کریں، تمام ممکنہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بروقت پروفائلز بھجوانے کی ہدایت کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں: ساف ویمنز چیمپئن شپ؛ حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ایونٹ کے بعد کارکردگی رپورٹ بھی شیئر کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ معاملات کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے اب ہر چیز اپنی ویب سائٹ پر اپ اپلوڈ کررہا ہے تاکہ پاکستان اسپورٹس کو بہتر کیا جاسکے۔

The post قومی ویمنز فٹبال ٹیم کو ساف چیمپٗن شپ کیلئے این او سی جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں