پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بنانے کے بعد اننگ سے میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلی اننگز میں پاکستان نے 556 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی تھی۔
مہمان انگلش ٹیم نے پاکستان کیخلاف 267 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میں اننگز سے شکست نے ایک اور بدترین ریکارڈ بنوادیا
دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 220 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، یوں گرین شرٹس کو اننگ اور 47 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
قومی ٹیم ابتدائی 6 بلےباز محض 82 کے مجموعے پر پویلین لوٹے، جس میں کپتان شان مسعود 11، صائم ایوب، 25، عبداللہ شفیق صفر، بابراعظم 5، سعود شکیل 29 اور محمد رضوان 10 رنز بناسکے تھے۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی
تاہم آغا سلمان اور عامر نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 109 کی پارنٹرشپ قائم کی، جو شکست کا مقدر نہ بدل سکی۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ پاکستانی بالرز کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا
پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کیساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
The post پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر ٹیسٹ اننگ سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل