دنیا کی سب سے اونچی عمارت کی تعمیر کب مکمل ہوگی؟

ریاض: سعودی عرب میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت تعمیر کرنے کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

1 کلو میٹر اونچے جدہ ٹاور، جو کہ تکمیل کے بعد دنیا کی سب سے اونچی فلک بوس عمارت بن جائے گی، کی تعمیر 7 سال قبل ملک بھر میں انسداد بدعنوانی کے خلاف مہم کے دوران روک دی گئی تھی۔ تاہم تعمیراتی کام اب دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

حال ہی میں سائٹ پر منعقد ایک تقریب میں اس منصوبے کے پیچھے ترقیاتی کنسورشیم، جدہ اکنامک کمپنی (جے ای سی) نے اعلان کیا کہ ٹاور اب 2028 میں مکمل ہونے والا ہے۔

ghghgh

1,000 میٹر اونچا (3,280 فٹ) فلک بوس عمارت تقریباً ایک تہائی مکمل ہو چکی تھی جب 2017 میں کئی اہم شخصیات بشمول مرکزی ٹھیکیدار اور اس منصوبے کی مالی معاونت کرنے والے ایک گروہ کو حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری بن سلمان کی انسداد بدعنوانی مہم کے نیتجے میں عمل میں آئی تھی جس میں سینکڑوں ملزمان کی تحقیقات کی گئی تھیں۔

گرفتاریوں کے بعد بھی کام جاری رہا تاہم پھر کچھ ہی عرصے بعد روک دیا گیا۔  جے ای سی نے سی این این کو بتایا کہ تعمیرات کا آغاز بعد میں کرنا تھا لیکن ایک سال طویل وقفہ ہوا جس کی وجہ کورونا وبا تھی۔

The post دنیا کی سب سے اونچی عمارت کی تعمیر کب مکمل ہوگی؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں