’تم بہت بدشکل ہو‘، رونالڈو کا اپنے ہم شکل سے مکالمہ

پرتگال کے اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو  نے  اپنے ہم شکل کو اپنا بدشکل ورژن قرار دے دیا۔ جمعہ کی رات الشباب کے خلاف میچ سے قبل رونالڈو کا ہم شکل النصر فٹبال کلب کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ہم شکل شخص نے فٹبال اسٹار کے جیسا بالوں کا اسٹائل بنوایا ہوا تھا اور پرتگال کی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ جلد ہی رونالڈو کی توجہ اس پر گئی اور انہوں نے وارم کے اپ کے دوران اس شخص سے گفتگو کے لیے وقت نکالا۔ 40 سالہ اسٹار نے کہا ’برادر، تم بالکل مجھ جیسے نہیں لگتے‘۔ رونالڈو نے ہم شکل سے مذاقاً کہا کہ وہ بہت بدشکل ہے۔

شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں