اسپین کے شہر بارسیلونا میں 3 تا 6 مارچ تک منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانفرنس کے بعد گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری کر دی گئی۔ سال 2025 ابتدائی دو ماہ میں سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا نے بڑا عرصہ ٹاپ پوزیشن پر گزارااور اس کے بعد اب یہ پوزیشن سام سنگ کے گلیکسی اے 56 نے لے لی ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی 15 الٹرا موجود ہے۔ سام سنگ گلیکسی اے 36 تیسرے، نتھنگ فون (3 اے) پرو چوتھے، شیاؤمی 15 پانچویں اور ایپل آئی فون 16 ای میکس چھٹے نمبر پر ہیں۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا ساتویں، نتھنگ فون (3 اے) آٹھویں، سام سنگ گلیکسی اے 55 نویں اور 10 ویں نمبر پر انفنِکس نوٹ 50 پرو 4 جی براجمان ہیں۔
Tags:
سائنس وٹیکنالوجی