MrJazsohanisharma

دل کی دھڑکن معمول پر لانے کے لیے چاول کے دانے سے بھی چھوٹا پیس میکر تیار

امریکی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی پیس میکر تیار کر لیا ہے جو چاول کے دانے سے بھی چھوٹا ہے اور دل کی دھڑکن معمول پر لانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق اس جدید پیس میکر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے جسم میں داخل کرنے کے لیے کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ اسے صرف ایک سرنج کے ذریعے انجیکٹ کیا جا سکے گا۔ یہ پیس میکر فوری طور پر دل کی بے ترتیب دھڑکن کو قابو میں لا کر مریض کی جان بچا سکتا ہے۔ نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیس میکر قدرتی اور جسم دوست مادّوں سے بنایا گیا ہے، جس کا ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر جسم کو اس کی مزید ضرورت نہ رہے تو یہ آہستہ آہستہ خود بخود جسم میں جذب ہو جائے گا اور اس کے لیے دوبارہ آپریشن کر کے نکالنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی دل کے مریضوں کے علاج میں ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے اور توقع ہے کہ یہ پیس میکر جلد عام دستیاب ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں